آئی سی سی کا بڑا اعزاز آصف علی کے نام 

Nov 09, 2021 | 16:36:PM
آصف علی پلیئر آف دی منتھ
کیپشن: آصف علی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی نے آئی سی سی کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس دینے پر پاکستان کے آصف علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین کھلاڑی نامزد ہوئے تھے جن میں آصف علی ، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے آصف علی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔
آصف علی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار اداکیا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبر ی ۔۔