برطانیہ جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبر ی ۔۔

Nov 09, 2021 | 15:48:PM
پاکستانی مسافروں کیلئے خوشخبری
کیپشن: کورونا ویکسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی حکومت نے پاکستان میں لگائی جانیوالی کورونا ویکسین سائنوویک اور سائنوفارم لگوانے والے افراد کوبھی برطانیہ میں داخلے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی حکومت کے مطابق 22 نومبر سے سے سائنوفارم اور سائنوویک ویکسین لگوانے والے بھی برطانیہ میں داخلے کے لیے اہل ہوں گے۔
اس سے قبل صرف فائزر، جینسن، موڈرنا اور ایسٹرازینکا ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت تھی۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن نے اسے پاکستانی مسافروں کے لیے اچھی خبر قرار دیا اور کہا ہے کہ 22 نومبر سے نئے سفری قوانین کا اطلاق ہوگا۔
واضح رہے گذشتہ ماہ پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ پر چینی ویکسین کو قبول نہ کرنے پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ان ویکسینز کو عالمی ادارہ صحت منظور کرچکا ہے تو برطانیہ کو بھی کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی شہری نے میراتھن ریس عافیہ صدیقی کے نام کردی