برطانیہ آنے والوں کیلئے نئے قواعد لاگو

Apr 12, 2024 | 11:18:AM
برطانیہ آنے والوں کیلئے نئے قواعد لاگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو ہوگئے۔

ہنر مند اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں کیلئے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کردیا گیا۔نئے قواعد کے تحت اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 26200 سے بڑھا کر 38700 پاؤنڈ، فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد بھی 18600 سے بڑھا کر 29000 پاؤنڈ کردی گئی۔

کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہو گی، سوشل کیئر کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اب زیرکفالت افراد کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔

ضرورپڑھیں:فیس بک میسنجر کے نئے فیچر آپ کو حیران کر دیں گے
بتایا جارہا ہے کہ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد کو 2025 تک پہلے 34500 اور پھر 38700 پاؤنڈ کردیا جائے گا جب کہ فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔