فیس بک میسنجر کے نئے فیچر آپ کو حیران کر دیں گے

Apr 11, 2024 | 18:53:PM
فیس بک میسنجر کے نئے فیچر آپ کو حیران کر دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  دوستوں سے باتیں کرنے کے لیے فیس بک میسنجر استعمال کرنے والوں کے لئے میٹا  فیس بک نے اپنے میسنجرمیں کئی نئے انٹرسٹنگ فیچرز کا اضافہ کر دیا ہے۔

میسجنر میں ایچ ڈی فوٹو

میٹا نے فیس بک میسجنر میں جو نئے فیچر انٹروڈیوس کئے ہیں ان میں پہلا فیچر فوٹوز کے حوالے سے ہے اور یہ کچھ عرصے قبل واٹس ایپ میں متعارف کرائے گئے ایچ ڈی فوٹوز فیچر سے متاثر ہے۔ یعنی اب آپ میسنجر میں بھی ایچ ڈی فوٹوز بھیج سکتے ہیں۔

  اس کے لیے کسی تصویر کا انتخاب کریں اور پھر اسے بھیجنے سے قبل ایچ ڈی آپشن کو انیبل کر دیں۔آپ کی بھیجی ہوئی تصویر کے  اوپر والے دائیں کونے پر ایچ ڈی کا ٹیگ بھی نظر آئے گا۔

شئیرڈ البم

دوسرا فیچر شیئرڈ  البمز ہے جس کے زریعہ فیس بک میسنجر کے یوزر اب تصاویر اور ویڈیوز اپنے دوستوں اور گھر والوں سے  زیادہ سہولت کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

اس مقصد کے لیے کسی گروپ چیٹ میں متعدد تصاویر کو سلیکٹ کرکے " Create Album "کے آپشن پر کلک کریں۔پہلے سے بنے البم میں تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈ کرنے کے لیے انہیں سلیکٹ کرکے ایڈ ٹو البم کے آپشن پر کلک کریں۔گروپ چیٹ میں شامل ہر فرد ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ سکے گا جبکہ مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی ایڈ کر سکے گا۔اسی طرح ہر فرد ان شیئرڈ البمز میں موجود تصاویر یا ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر سکے گا۔ 

کیو آر کوڈ کے زریعہ یوزرز کی شمولیت

اب ہم فیس بک میسنجر میں نئے شامل کئے گئےایک اور  فیچر  کو استعمال کر کے کیو آر کوڈ کے ذریعے میسنجر میں لوگوں کو ایڈ کرنے کا ہے۔ کمپنی کے مطابق تمام میسنجر یوزرز کا اب ایک منفرد کیو آر کوڈ ہوگا جسے سکین کرکے لوگوں کو  اپنے میسجنجر کی لسٹ میں ایڈ کرنا  آسان ہوگا۔

ڈیٹا شئیرنگ کی گنجائش میں اضافہ

فیس بک میسجنر میں شامل کیا گیا چوتھا فیچر  یوزرز کی ڈیٹا شئیرنگ کی استعداد اور گنجائش کو بڑھاتا ہے۔  اب میسنجر میں کنزیومرز  100 ایم بی تک کی فائلز اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔ تمام فارمیٹس بشمول ورڈ، پی ڈی ایف اور ایکسل فائلز کو بھیجنا ممکن ہوگا۔

فیس بک نے ان فیچرز کا محدود تجربہ مکمل کر لیا ہے، اب کچھ ہفتوں مین کہ یہ فیچرز تمام کنزیومرز کو  دستیاب ہوں گے۔