امریکی شہری نے میراتھن ریس عافیہ صدیقی کے نام کردی

Nov 09, 2021 | 15:06:PM
عافیہ صدیقی ، میراتھن ریس
کیپشن: عافیہ صدیقی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی شہری ندرت صدیقی نے اپنی 48 ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکساس میں مقیم ندرت صدیقی نے فورٹ ورتھ میراتھن دوڑمیں حصہ لیا انہوں نے یہ میراتھن ریس امریکا میں قیدعافیہ صدیقی کے نام کی ۔ندرت صدیقی نے کہا کہ یہ میری چھٹی میراتھن ریس تھی جومیں امریکا کے شہر ٹیکساس میں تھی ۔یہ عافیہ صدیقی کے نام اس لئے کی کیوں اسی شہر کی جیل میں ڈاکٹر عافیہ بند ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی 18 سال سے اس جرم کے الزام میں قید کاٹ رہی ہیں جس کا ارتکاب انہوں نے نہیں کیا ۔یہ ایک ایسا الزام ہے جس میں کوئی ہلاک یا زخمی تک نہیں ہوا تھا۔
انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان نے اپنی بے گناہ شہری کی رہائی کیلئے ایک رسمی خط تک امریکی حکومت کو نہیں لکھا ۔ چار گھنٹے اور آ ٹھ منٹ طویل اس میراتھن ریس میں ندرت صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ پر شوہر کا بہیمانہ تشدد ، اسپتال داخل