فارم 45 اور 47 والوں کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں: شیخ رشید

Apr 10, 2024 | 15:17:PM
فارم 45 اور 47 والوں کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں: شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔

راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے، دعا ہے اللہ ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے،انہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے، سانحہ 9 مئی میں جن لوگوں نے جرم کیا ان کا ٹرائل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا