تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

May 09, 2026 | 19:58:PM
 تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 25 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ابتدائی طور پر چھٹیوں کی تاریخ فائنل کرلی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی منظوری حکومت پنجاب دے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات 16 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی تک اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ان کے مطابق اس حوالے سے 3 سے 4 مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  ’’بی جے پی کو ووٹ دو اورشادی کروائو‘‘ہریانہ بلدیاتی الیکشن میں انوکھے نعرے کی دھوم