ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز کا اختتام، پاکستان کا جارحانہ آغاز، اذان کی ٹاپ پرفارمنس

May 09, 2026 | 17:09:PM
ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز کا اختتام، پاکستان کا جارحانہ آغاز، اذان کی ٹاپ پرفارمنس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں میزبان بنگلادیش کے خلاف ایک وکٹ پر 179 رنز بنالیے۔ اذان اویس 84 اور عبداللّٰہ فضل 37 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔ دونوں ہی اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ 

پاکستان کی پہلی اننگز کا آغاز اچھا رہا تھا، تاہم قومی ٹیم کو پہلا اور اب تک کا واحد نقصان 101 رنز پر اٹھانا پڑا تھا جب بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق 45 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کا شکار بنے۔ 

میرپور ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے دن بنگلادیشی بیٹرز مشفق الرحیم اور لٹن داس نے جاری پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ 

کھیل کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی تجربہ کار مشفق الرحیم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کیلئے دن کا اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے رنز بنانے کا سلسلہ جاری شروع کیا۔ 

تاہم پاکستانی بولرز کی جانب سے تباہ کن بولنگ کا سلسلہ آغاز ہوا تو وقفے وقفے کے ساتھ بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں اور پہلے دن کے اسکور 301 رنز میں صرف 112 رنز کا مزید اضافہ ہوسکا اور پوری ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

 کھیل کے پہلے دن نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے،دوسرے دن جبکہ مشفیق الرحیم 71، لٹن داس 33، مہدی حسن میراز 10 اور تیج الاسلام 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
 
 یہ بھی پڑھیں :زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان