سجل علی کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ نےدل موہ لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سجل علی کے نئے برائیڈل فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیاپردھوم مچادی۔
سجل علی نے حال ہی میں ایک برائیڈل فیشن کیمپین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے معروف ڈیزائنر کا خوبصورت سرخ عروسی لباس زیب تن کیا۔
ان تصاویر میں سجل علی روایتی دلہن کے روپ میں نہایت دلکش اور پُرکشش دکھائی دیں، ان کا میک اپ، جیولری اور انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا،سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر دیکھ کر مداحوں نے اداکارہ کو پریوں جیسی خوبصورت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:محبت بھی ضروری لیکن کیرئیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی: دنانیر مبین
اداکارہ مایا علی نے سجل علی کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں گورجیئس کہا جبکہ عظمیٰ بیگ نے بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کی،ایک مداح نے لکھا ہے کہ برائیڈل کیمپین سجل علی جیسا کوئی نہیں کرتا۔