محبت بھی ضروری لیکن کیرئیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی: دنانیر مبین

کسی شخص کو حاصل کرنے کیلئے پاگل نہیں ہوں گی،میری ساری توجہ اپنے کام پر ہے

May 09, 2026 | 12:41:PM
محبت بھی ضروری لیکن کیرئیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی: دنانیر مبین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف  اداکارہ دنانیر مبین نےکہا ہےکہ وہ اپنے کیرئیر پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران باصلاحیت اداکارہ نے کہا کہ میں محبت کے لیے کبھی بھی اپنے اہداف اور کیرئیر پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو حاصل کرنے کیلئے پاگل نہیں ہوں گی، اب اپنا کام کررہی ہوں، اپنی زندگی کو اچھا گزار رہی ہوں اور میری ساری توجہ اپنے کام پر ہے۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں بہت ضروری کام ہورہے ہیں، محبت بھی ایک ضروری چیز ہے لیکن میں کبھی بھی محبت پر زور نہیں دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ’’خوشخبری‘‘سنادی
دنانیر نے کہا کہ اچھی بات ہے لوگ اتنی شدت سے ڈرامہ دیکھتے ہیں لیکن اس سے میری فیملی متاثر ہوتی ہے، میرے والدین پریشان ہوجاتے ہیں اور بولتے ہیں کہ یہ کیسی باتیں ہورہی ہیں، تو اس طرح سے کبھی کبھی مشکل ہوجاتی ہے۔