معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ’’خوشخبری‘‘سنادی

May 09, 2026 | 11:44:AM
معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ’’خوشخبری‘‘سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اشنا شاہ نے جلد ماں بننے کا اعلان کر دیا۔
باصلاحیت اداکارہ،ماڈل اورٹی وی میزبان نےاپنےشوہر اورمعروف گالف کھلاڑی حمزہ امین کےہمراہ سوشل میڈیا پرخوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ شیئرکیا،جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سےمبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔

اشنا شاہ نےتصاویر کےساتھ خوشی کا اظہارکرتےہوئےبتایاکہ انکے گھرجلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کو پولیس پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
 تصاویرمیں دونوں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئےجبکہ مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہےکہ اشنا شاہ اور حمزہ امین فروری 2023ء میں  شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔