محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے مابین کرائے نہ بڑھانے پر اتفاق 

  کرائے نہ بڑھانے کے بیان حلفی لے لئے، خود ساختہ کرائے بڑھانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

May 09, 2026 | 15:25:PM
محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے مابین کرائے نہ بڑھانے پر اتفاق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل)مفاد عامہ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیاجس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
فیصلے پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر و ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ٹاسک تفویض کردیاگیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے مابین کرائے نہ بڑھانے پر اتفاق ہوگیا،پبلک ٹرانسپوٹرز نے کرائے نہ بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کر دیاہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز سے کرائے نہ بڑھانے کے بیان حلفی لے لئے،سیکرٹری آرٹی اے رانامحسن کے مطابق مختلف نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب سے بیان حلفی جمع کروا دیا گیاہے،کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کے مطابق تمام بس اڈوں پر چھاپہ مار ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں،حکومتی فیصلے کی خلاف ورزیوں پر سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔