چارسدہ، غیرت کے نام پر لڑکی اور نوجوان قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں غیرت کے نام پر لڑکی اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود میاں کلی میں پیش آیا۔
لڑکی کےچاچا کو شک تھا کہ اس کی بھتیجی کے گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ شک میں مبتلا چاچا نے فائرنگ کرکے پہلے اپنی بھتیجی اور پھر نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، واقعے کی 2 ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:طالب علم کی اپنی شادی کے روز مبینہ خودکشی