طالب علم کی اپنی شادی کے روز مبینہ خودکشی

May 09, 2026 | 11:34:AM
طالب علم کی اپنی شادی کے روز مبینہ خودکشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک طالب علم نے اپنی شادی کے روز مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالب علم محمد اسلم سپرا کی لاش یونیورسٹی کے ابوبکر ہال کے ایک کمرے سے ملی ہے۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کا تعلق جھنگ سے تھا اور آج اس کی شادی کی تاریخ مقرر تھی۔

مزید پڑھیں:والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ خودکشی کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

 یونیورسٹی انتظامیہ اور طالب علم کے ساتھی اس اچانک واقعے پر شدید صدمے میں ہیں۔