پٹرول مہنگاہونےکے بعد رکشوں کے کرائے بھی بڑھ گئے

May 09, 2026 | 12:13:PM
پٹرول مہنگاہونےکے بعد رکشوں کے کرائے بھی بڑھ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد چنگچی رکشوں کے کرائے بھی بڑھ گئے۔
چنگچی پر سفر کرنے والے مسافر کرائے بڑھنے سے پریشان ہیں،مسافروں کاکہناہے کہ آئے روز کرائے بڑھائے جا رہے ہیں، روز روز اتنے کرائے دیں گے تو گھر کیسے چلائیں گے۔
دوسری طرف رکشہ ڈرائیوروں کاکہناہے کہ پٹرول مہنگا ہو گیا اس لئے کرائے بڑھائے ہیں، پٹرول 416 روپے لیٹر ملتا ہے اس کے علاوہ 2ہزار کا چالان ہو جاتا ہے۔

 رکشہ ڈرائیوروں کاکہناہے کہ کرائے بڑھنے سے مسافروں کی تعداد میں بڑی کمی آئی ہے۔