برطانیہ کے سفاری پارک میں ریچھ کا گاڑی پر حملہ

May 09, 2026 | 10:48:AM
برطانیہ کے سفاری پارک میں ریچھ کا گاڑی پر حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ کے ووبورن سفاری پارک میں ایک حیران کن اور خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ریچھ نے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے اس کا ونگ مرر توڑ دیا، جس کے باعث گاڑی میں موجود خاندان شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق خاندان اپنے بچوں کے ہمراہ پارک کے بیئر انکلوژر میں موجود تھا کہ اچانک ریچھ نے گاڑی کے قریب آ کر حملہ کر دیا۔ اس دوران گاڑی میں موجود افراد چیخ اٹھے جبکہ بچے بھی خوفزدہ ہو گئے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ریچھ نے گاڑی کے قریب آ کر اچانک ونگ مرر پر حملہ کیا اور اسے توڑ کر زمین پر پھینک دیا۔ واقعے کے بعد سفاری پارک کے ایک رینجر نے موقع پر پہنچ کر ریچھ کو گاڑی سے دور کیا۔

بعد ازاں متاثرہ خاندان کو بتایا گیا کہ ٹکٹ کی شرائط کے مطابق پارک میں داخلہ اپنے ہی رسک پر ہوتا ہے، اس لیے نقصان کی کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔