جعلی حج پرمٹ بنانیوالے 18 غیر ملکی گرفتار

May 09, 2026 | 08:38:AM
جعلی حج پرمٹ بنانیوالے 18 غیر ملکی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں حج 2026 کے انتظامات اور سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی حج پرمٹ بنانے والے 18 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد میں پاکستانی اور افغان شہری شامل ہیں، جن پر جعلی حج پرمٹ، نسک کارڈ اور رسٹ بینڈ (برسلٹ) تیار کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی حج 2026 کے دوران حجاج کرام کی سلامتی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جاری وسیع تر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 154 ارب  روپے میں فروخت ہوگیا

کریک ڈاؤن کے تحت غیر قانونی نیٹ ورکس اور جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 سکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ حج کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا جعلسازی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ادااروں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ  اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔