دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 154 ارب  روپے میں فروخت ہوگیا

May 09, 2026 | 00:42:AM
 دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 154 ارب  روپے میں فروخت ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 55 کروڑ ڈالر سے زائد ( 154 ارب  روپے) میں فروخت ہوگیا۔

 مناکو میں واقع یہ اپارٹمنٹ یوکرین کے ایک ارب پتی نے خریدار ہے۔ یا لگژری اپارٹمنٹ رینزو  نام کی عمارت میں ہے۔ 

مہنگے ترین اپارٹمنٹ کی مالیت 471 ملین یورو اور 554 ملین ڈالر ہے۔ یہ اب تک کسی اپارٹمنٹ ہاؤس کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

 یہ ایک شاندار پینٹ ہاؤس ہے، پانچ منزلوں میں محیط  اس رہائش گاہ میں 21 کمرے ہیں اور ایک  سوئمنگ پول  بھی ہے۔

یہ خریداری اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر میں الٹرا لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

مناکو دنیا کے مہنگے ترین رئیل اسٹیٹ مارکٹس میں شمار ہوتا ہے، یہ ڈیل سابقہ عالمی ریکارڈ سے کہیں زیادہ مہنگی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب   کی طاقتور ترین خواتین; " سٹرونگیسٹ وومین (را) پاور لفٹنگ چیمپئن شپ"  10 مئی کوہو گی 

دیگر کیٹیگریز: دلچسپ