پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا اعلان

May 09, 2026 | 00:51:AM
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

ٹرانسپورٹر ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ  حکومت کی پالیسیوں سے گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور چالان ختم کئے جائیں۔

ان کاکہناتھا کہ حکومت نے پالیسی تبدیل نہ کی تو ملک گیر ہڑتال ہوسکتی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناقابل برداشت ہوچکا،گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: