سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، آرمی چیف بھی موجود تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
ذرائع کےمطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزراء بھی تھے ،ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے دونوں مملک کے مابین سرحدی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے اسی ضمن میں اپنے بھارتی دورے کے حوالے سے آگاہ کیا ،سعودی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
ملاقات میں دونوں طرف سے پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا،وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا