عازمین حج کی عارضی تعطل کے بعد حجازمقدس روانگی کا دوبارہ آغاز

May 09, 2025 | 14:53:PM
عازمین حج کی عارضی تعطل کے بعد حجازمقدس روانگی کا دوبارہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کی عارضی تعطل کے بعد حجازمقدس روانگی کا دوبارہ آغازکردیا۔

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے پیچھے رہ جانیوالے 345 عازمینِ حج کو آج اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 مئی سے 9 مئی کے دوران حج کی 13 پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، پروازوں کی عارضی معطلی کی وجہ سے 3,080 عازمینِ حج کے شیڈول متاثر ہوئے،ان تین دنوں کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 9 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کاکہناہے کہ 540 مزید عازمینِ حج کو اسلام آباد اور لاہور سے خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔