میراایکس پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں،حبا بخاری کی وضاحت
میرے نام سے بنایا گیا اکاؤنٹ جعلی ہے،اسے فوری طور پر رپورٹ کریں،مداحوں سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حبا بخاری نے جعلی ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) کے ذریعے پھیلائی گئی غلط معلومات کی تردید کر دی۔
اداکارہ حبا بخاری نے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کا ایکس پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیاتھا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
حبا بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ ایکس پر سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور ان کے نام سے بنایا گیا اکاؤنٹ جعلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساحر علی بگا کی آواز میں ملی نغمہ “میرا عشق پاکستان” ریلیز
حبابخاری نے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسے جعلی اکاؤنٹس کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی بھی سماجی یا سیاسی معاملے پر ان کے نام سے کیے جانے والے بیانات کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے جب تک کہ وہ خود اپنے آفیشل پلیٹ فارمز پر کوئی بات نہ کریں۔