ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون گرفتار

May 09, 2025 | 11:43:AM
ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا۔

خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون پر پاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارے کے خلاف پیغامات پھیلانے کا الزام ہے،مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: غیرمعمولی صورتحال،عمران خان کی پیرول پر رہائی۔۔۔؟

 خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیاہے، موبائل فون سے شوائد بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار اور زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق اسلام آباد میں 2 روز قبل شکر پڑیاں میں نیدر لینڈز کی خاتون کو آن لائن بائیک رائیڈر نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکی خاتون نے ملزم کی شناخت کرلی، بائیک رائیڈر سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

اسلام آباد پولیس نے زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست پر ملزم کو 51 گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا۔