بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو شدید خطرہ ہے،مودی سےکچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے،علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کے لیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دائر کی ہے۔
ہائیکورٹ کے باہر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کےلیڈرہیں،رہائی کی درخواست دائر کی،مودی کےمظالم پر بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیرکی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات
علی امین گنڈاپور نےمزید کہا بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے،مودی کو بھی پتہ ہےکہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں،مودی جیسےشخص سےکچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔