وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیرکی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات

محسن نقوی نے نیٹلی بیکرکوموجودہ کشیدگی اوربھارت کی جانب سے ڈورن دہشت گردی پر بریف کیا

May 09, 2025 | 10:32:AM
وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیرکی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات
کیپشن: وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیرملاقات کررہی ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکرکوموجودہ کشیدگی اور صورتحال سے آگاہ کیا ،انہوں نے بھارت کی جانب سے ڈورنز دہشت گردی پر بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان خاموش رہے گا: پاکستانی سفیر برائے امریکا

محسن نقوی نے اس موقع پرکہاکہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی،پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا،خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے،اس وقت پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے،ہم قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔