کراچی ایکسپو سنٹر میں سندھ کا سب سے بڑا ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم

May 09, 2021 | 22:16:PM
 کراچی ایکسپو سنٹر میں سندھ کا سب سے بڑا ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ایک شفٹ میں 4 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی،ماس ویکسی نیشن سینٹر24،گھنٹے کام کرے گا، جہاں 12رجسٹریشن کاﺅنٹر بنائے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایکسپو سینٹر میں حکومت سندھ کی زیرنگرانی ماس ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔حکومت سندھ کے تحت ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 4 کو ماس ویکسی نیشن سینٹر بنایا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا، جہاں 12رجسٹریشن کاﺅنٹر بنائے گئے ہیں اورماس ویکسی نیشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے 96 کیوبیکل بنائے گئے ہیں۔
اس ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ایک شفٹ میں 360 ہیلتھ کیئر ورکرز خدمات فراہم کریں گے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر صحت سندھ کے ہمراہ این سی او سی حکام، سیکریٹری صحت و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 
 صوبائی وزیرصحت نے اس موقع پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ویکسین کی آمد کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ مراکز کھولے ہیں،جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں 16 تاریخ سے 40 سال سے کم عمر افراد کو بھی ویکسین لگے گی ،این وی او سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 70 ملیں لوگوں کے لیے ویکسین دسمبر تک دستیاب ہوگی۔ 
انہوں نے کہاکہ کوویکس ویکسین بھی آنے کی امید ہے ،بہت سی ویکسیں مل چکی ہیں ،ویکسین لگانا بہت ضروری ہے ،شہری کورونا ایس او پیز کی احتیاط کریں ،ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ،شاپنگ سینٹرز میں حفاظتی تدابیرکے بغیرجس طرح لوگ گھوم رہے ہیں اس سے بہت زیادہ کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔


 صوبائی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت نے وفاق سے بات کی تھی کہ وفاق نے جس قیمت پر ویکسی کی خریداری کی ہے اس قیمت پر سندھ کے لئے بھی خریداری میں معاونت کریں ،میسج نہ آنے پربھی کسی بھی مرکز میں جاکر ویکسین لگوائی جاسکتی ہے ،نام ڈیٹا سسٹم میں شامل کردیا جائے گا،1166 پر رابطہ نہیں ہوتا اس کے باوجود مراکز پر جاسکتے ہیں ،واک ان کا سسٹم کھول دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ویکسین کی عالمی سپلائی کم اور طلب زیادہ ہے ،ویکسین مینوفیکچرر سرکاری سطح پر ویکسین فراہم کررہے ہیں ،اسی لئے سندھ نے وفاق سے معاونت کی درخواست کی ہے ،چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کے اسٹیٹ ٹو اسٹیٹ ویکسین دے رہے ہیں ،اسی لئے وفاقی حکومت کو کہا ہے کے ہمیں ویکسین دلوائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع شرقی میں کورونا کے پھیلا کی شرح سب سے زیادہ ہے عوام اس ویکسینیشن سینٹر کا فائدہ اٹھائیں ،این سی او سی میں فیصلہ ہوا ہے رواں سال کے آخر تک پورے ملک کے لیے 70 ملین ویکسین ڈوزز مہیا کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا بھی ما ن گئی۔۔11 سالہ رضوان اور 4 سالہ عریش فاطمہ کا نیا ورلڈ ریکارڈ