بھارتی ڈراموں میں ماہرہ خان کی انٹری۔۔بڑی وجہ سامنے آ گئی

May 09, 2021 | 13:44:PM
بھارتی ڈراموں میں ماہرہ خان کی انٹری۔۔بڑی وجہ سامنے آ گئی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سپرسٹار  ماہرہ خان بالی وڈ فلموں کے بعد اب بھارتی ڈراموں میں انٹری دینے کے لئے  تیار  ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی چینل کی جانب سے پاکستان کی نامور اداکارہ کے ہمراہ سیریز کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ماہرہ خان بھارتی تھیٹر ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں نظر آئیں گی۔اس ڈرامہ میں حصہ لینے کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ماہرہ خان کو بھارتی ڈراموں میں کام کرنا پسند ہے۔یار جولاہے 12 قسطوں پر مشتمل نامور ادیب اور دانشور گلزار کی نظم سے متاثر ایک ڈرامائی سیریز ہے جس میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ماہرہ خان اس ڈرامے میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا ‘ پڑھیں گی، تھیٹر ڈرامہ یار جولاہے زی نیٹ ورک کے توسط سے 15 مئی 2020 کو ٹاٹا اسکائی تھیٹر پر آن ائیر کیا جائے گا۔ 


میڈیا رپورٹس کے مطابق یار جولاہے میں ہندی اور  اردو ادب کے ترقی پسند لکھاریوں مثلاً گلزار ، سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، منشی پریم چند، امرتا پریتم کی کئی کہانیوں کو تازہ کیا گیا ہے جبکہ ان کہانیوں کو پڑھنے والی شخصیات میں ماہرہ خان کے علاوہ سرمد کھوسٹ، اداکارہ ثروت گیلانی ، نمرہ بچہ، فواد خان، صنم سعید ، سمعیہ ممتاز  اور اداکار  فیصل قریشی بھی شامل ہوں گے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل ماہرہ شاہ رخ خان کے ہمراہ بالی فلم ’رئیس‘ میں کام کر چکی ہیں جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماؤں کا عالمی دن:کرینہ کپور نےاپنےدونوں بیٹوں کی تصویر شیئر کر دی