مشرقِ وسطیٰ جنگ کے معاشی اثرات،پنجاب حکومت کا اخراجات کم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے معاشی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر لگائے گئے نگہبان دسترخوان بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صوبے بھر میں سرکاری سطح افطاری پوائنٹس بند رہیں گے۔
حکام کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مستحق افراد کے لیے متبادل ریلیف اقدامات پر بھی غور جاری ہے۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ رمضان میں فلاحی سہولت جاری رکھنے کے لیے نیا طریقہ کار مرتب کیا جائے گا،مخیر حضرات کی جانب سے نگہبان دسترخوان جاری رہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل