پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے

Mar 09, 2023 | 15:19:PM
پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کا آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے راولپنڈی میں مقابلہ ہوگا۔

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے 8 میں سے 6 میچز جیتے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے یکساں 12،12 پوائنٹس ہیں البتہ بہتر رن ریٹ نے قلندرز کو ٹاپ پوزیشن کا حقدار بنایا ہوا ہے۔

دونوں کا دوسرا مقابلہ آج راولپنڈی میں ہو رہا ہے، منگل کے روز پشاور زلمی کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاہین شاہ آفریدی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر ٹیم کی مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی، باؤلرز نے 207 رنز بنوا دیے جبکہ بیٹنگ میں حسین طلعت اور کپتان کے سوا کسی نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے منگل کو ملتان سلطانز کے خلاف شاندار فتح حاصل کی، فہیم اشرف نے 206 کا ہدف عبور کرانے میں اہم کردار ادا کیا، کپتان شاداب خان عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔