یوکرین میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے؛ جذباتی مںاظر

Mar 09, 2022 | 09:53:AM
۔ہوائی اڈے پر جذباتی مناظر ،،سرزمین وطن پر مسافر آب دیدہ ہو گئے
کیپشن: یوکرین سے پاکستانیوں کی واپسی( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر وزارت خارجہ اور ائیرپورٹ حکام نے متاثرین یوکرین کا استقبال کیا۔ہوائی اڈے پر جذباتی مناظر ،،سرزمین وطن پر مسافر آب دیدہ ہو گئے۔ یوکرین میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچنے لگے۔پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دو سو بتیس پاکستانیوں کو لے کراسلام آباد پہنچ گیا۔
پی کے 7788 نے رات بارہ بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔پی آئی اے اور وزارت خارجہ کی حکام ائیرپورٹ پر موجود تھے۔وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظر، بہت سے مسافر وطن کی سرزمین پر آب دیدہ ہوگئے ۔

مسافروں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ بعد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے.مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے ان کے لیے بہترین انتظامات کئے.
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کی ہدایات پاکستانیوں کو لینے کے لیے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا۔