تھرپارکر: اونٹنی پر مبینہ تشدد، ایک آنکھ ضائع ہونے کا الزام

Jun 09, 2026 | 18:48:PM
تھرپارکر: اونٹنی پر مبینہ تشدد، ایک آنکھ ضائع ہونے کا الزام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جی آرجونیجو ) سندھ کے علاقے ڈاھلی کے گاؤں میں بااثر افراد پر اونٹنی پر مبینہ تشدد کر کے اس کی ایک آنکھ ضائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے،اونٹنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 اونٹنی کے مالک سارنگ کا کہنا ہے کہ تشدد کی تصاویر اور ویڈیوز بھی انہوں نے ریکارڈ کی ہوئی ہیں،مالک کے مطابق گاؤں کے بااثر افراد نے اونٹنی پر تشدد کیا جس کے باعث اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی،بااثر افراد نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اونٹنی ان کے گھر میں گھس آئی تھی  جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  اوباڑو میں شدید گرمی کی لہر،درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ