ملاقات کا وقت ختم،عمران خان سے کسی کی ملاقات نہ ہو سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، ملاقات کی فہرست میں بیرسٹر گوہر، علی زمان، انتظار پنجھوتہ، ایڈوکیٹ فیصل ملک، حنا جاوید اور اویس یونس جاوید شامل تھے۔
بیرسٹر گوہر داہگل کے مقام پر میڈیا ٹاک کے بعد واپس روانہ ہو گئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں کارکنان کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی