سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ڈربی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات

Jun 09, 2026 | 14:27:PM
 سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ڈربی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (روزینہ علی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈربی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ملاقات کے دوران مکی آرتھر نے انگلینڈ کی مقامی کنڈیشنز اور وہاں کھیلنے کے اپنے تجربات قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ شیئر کیے،انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد از جلد مقامی حالات سے ہم آہنگ ہوں تاکہ بڑے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

سابق ہیڈ کوچ نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کے مقابلوں میں کامیابی کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیار ہونا ضروری ہے۔

کھلاڑیوں نے بھی مکی آرتھر کی جانب سے دی گئی تجاویز اور تجربات کو مفید قرار دیا اور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ان سے رہنمائی حاصل کی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایتھلیٹکس چیمپئن شپ  ،خاتون کھلاڑی کی طعبیت بگڑ گئی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہے، جہاں کھلاڑی مختلف تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لے رہی ہیں۔