شدید گرمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں پر بھاری، خاتون کھلاڑی بے ہوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شکیل سلطان) شدید گرمی کے باعث ملتان میں جاری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک خاتون کھلاڑی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس کے بعد اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران گرمی کی شدت کے باعث خاتون کھلاڑی گراؤنڈ میں بے ہوش ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ کھلاڑی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق کھلاڑی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین خبردار!دوران ڈیوٹی یہ کام مت کریں؟ پابندی لگ گئی
واضح رہے کہ ملتان میں منعقدہ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ضلع کی چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم شدید گرمی اور بلند درجہ حرارت کے باعث کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ماہرین صحت نے کھلاڑیوں اور منتظمین کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے اور کھلاڑیوں کو مناسب آرام فراہم کیا جائے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی مسائل سے بچا جا سکے۔