20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے کے ای چالان، ریکارڈ ہولڈر موٹر سائیکل سوار پکڑا گیا

Jun 09, 2026 | 13:49:PM
20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے کے ای چالان، ریکارڈ ہولڈر موٹر سائیکل سوار پکڑا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ٹریفک پولیس نے لاہورمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا بڑا ریکارڈ قائم کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو پکڑ لیا ہے۔

 سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق باز محمد نامی شہری پر 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد کے ای چالان واجب الادا ہیں۔

ٹریفک اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملکیت کی جانچ پڑتال نے اہلکاروں کو بھی حیران کر دیا۔

 سی ٹی او کے مطابق باز محمد کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔

ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کر دی جبکہ باز محمد کے نام پر رجسٹرڈ تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ شہر بھر میں ایک لاکھ سے زائد ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقدمہ میں ناقص تفتیش،عدالت برہم