قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس چوتھی بار ملتوی کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس چوتھی بار ملتوی کردیا گیا۔
وزیراعظم نےقومی اقتصادی کونسل کاکل ہونے والااجلاس ملتوی کردیا،کابینہ ڈویژن نے اجلاس ملتوی کرنے سے متعلق کونسل ارکان کو آگاہ کرنے کا نوٹس بھجوادیا ۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس اب بدھ 10 جون کو ہوگا،قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں 10 جون کو دن ساڑھے11 بجے ہوگا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس چوتھی بارملتوی کیا گیا ہے، اس سےپہلے22مئی،3اور8جون کےقومی اقتصادی کونسل اجلاس ملتوی کیے جاچکے ہیں۔