پاکستان کے 23 فیصدسکولوں میں بجلی غائب، 22 فیصد میں ٹوائلٹس کی کمی

Jun 09, 2025 | 21:51:PM
پاکستان کے 23 فیصدسکولوں میں بجلی غائب، 22 فیصد میں ٹوائلٹس کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) حکومت کی جانب سے جاری کردہ قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کے 76 فیصد  سکولوں میں پینے کا صاف پانی اور 78 فیصد تعلیمی اداروں میں ٹوائلٹ کی سہولت دستیاب ہے لیکن 22 فیصد اداروں میں ٹوائلٹس کی سہولت نہیں ہے۔

وفاق کے پرائمری  سکولوں اور تعلیمی اداروں میں 100 فیصد بجلی اور پینے کا صاف پانی میسر ہے،پنجاب میں 99 فیصد تعلیمی اداروں اور 98 فیصد پرائمری  سکولوں میں بجلی کی سہولت موجود ہے جبکہ 100 فیصد اداروں میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہے،خیبرپختونخوا (کے پی) میں 85 فیصد پرائمری سکولوں اور 86 فیصد تعلیمی اداروں میں بجلی جبکہ 89 فیصد میں صاف پانی موجود ہے۔

سندھ میں صرف 27 فیصد پرائمری سکولوں اور 31 فیصد تعلیمی اداروں میں بجلی کی سہولت ہے جبکہ 58 فیصد اداروں میں پینے کا صاف پانی میسر ہے،بلوچستان میں 15 فیصد پرائمری سکولوں اور 21 فیصد تعلیمی اداروں میں بجلی جبکہ 29 فیصد میں صاف پانی میسر ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں 32 فیصد پرائمری  سکولوں اور 43 فیصد اداروں میں بجلی جبکہ 37 فیصد میں صاف پانی موجود ہے،گلگت بلتستان (جی بی) میں 59 فیصد پرائمری سکولوں اور 70 فیصد اداروں میں بجلی جبکہ 77 فیصد میں صاف پانی کی سہولت ہے۔

ٹوائلٹس کی دستیابی کے حوالے سے پنجاب کے 99 فیصد، سندھ کے 57 فیصد، کے پی کے 87 فیصد، جی بی کے 80 فیصد، آزاد کشمیر کے 54 فیصد اور وفاق کے 100 فیصد تعلیمی اداروں میں یہ سہولت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 2025-26: کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا