وفاقی بجٹ 2025-26: کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

Jun 09, 2025 | 20:30:PM
وفاقی بجٹ 2025-26: کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-26 کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ اسمبلی میں پیش کریں گے  جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ بجٹ سے قبل اس کی حتمی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے،بجٹ میں بڑے سرکاری اخراجات اور مختلف شعبوں کے لیے بھاری رقوم مختص کیے جانے کی توقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق  سود کی ادائیگیوں کے لیے 8,665 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے،دفاعی اخراجات کے لیے 2,550 ارب روپے کی سفارش کی گئی ہے،پینشنز کے لیے 1,100 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
ترقیاتی بجٹ کے لیے 1,000 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش سامنے آئی ہے،سبسڈیز کے لیے 1,367 ارب روپے اور گرانٹس کے لیے 1,619 ارب روپے مختص کیے جائیں گے،ایمرجنسی فنڈنگ کے لیے 320 ارب روپے جبکہ سرکاری امور کے لیے 850 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
 وفاق کی ٹیکس آمدن کا تخمینہ 15,500 ارب روپے لگایا گیا ہے،ایف بی آر کا ہدف 14,300 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹ ٹیکسز  سے 6,450 ارب روپے،سیلز ٹیکس 4,900 ارب روپے،کسٹمز ڈیوٹی  1,740 ارب روپے،ایکسائز ڈیوٹی  1,150 ارب روپے جبکہ پیٹرولیم لیوی سے 1,311 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے، اس کے علاوہ نان ٹیکس آمدن کا ہدف 4,000 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
صوبائی سرپلس کا تخمینہ 1,200 ارب روپے لگایا گیا ہے اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8,000 ارب روپے سے زائد کی رقم منتقل کی جائے گی۔
 اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارے کا تخمینہ 6,500 ارب روپے مقرر کیا جا رہا ہے  جسے صوبائی سرپلس اور دیگر مالی ذرائع سے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ