پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما چوہدری منظور احمد نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں کم از کم 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما چوہدری منظور احمد کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔
چوہدری منظور نے ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن) کی پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا اور ریٹائرڈ صنعتی ملازمین کے لیے علاج کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔
پی پی رہنما نے سرکاری اداروں کی نجکاری کی پالیسی کی بھی شدید مخالفت کی اور اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شرارتیں کرتے ہوئے پائوں پھسلنے سے بہن بھائی نہر میں ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا