کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب،بجٹ کی منظوری دی جائیگی

Jun 09, 2025 | 16:17:PM
کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب،بجٹ کی منظوری دی جائیگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب  کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کی حتمی منظوری بھی وفاقی کابینہ دے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں،مہنگائی پر قابو پالیا: وزیر خزانہ

رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے،دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں

وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے بجٹ پیش کریں گی، جس کے ساتھ ہی مالی سال 2025-26 کے لیے معاشی حکمت عملی کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔