"ویلکم ٹو پنجاب" کے ٹریلرکی رونمائی،ریلیزکی تاریخ کابھی اعلان ہوگیا

یہ ایک صوبہ کی نہیں پاکستان کی فلم ہے،شہزادرفیق،دعاہےفلم کامیاب ہو،سیدنور

Jun 09, 2025 | 11:30:AM
کیپشن: ویلکم ٹوپنجاب کے ٹریلرکی رونمائی کے موقع پر گرو فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئی پاکستانی فلم "ویلکم ٹو پنجاب" کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کےنمایاں ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے تقریب کوچارچاندلگادیئے۔

"ویلکم ٹوپنجاب"کے ٹریلرکی رونمائی کی تقریب میں نامور ہدایتکار سید نور،ہدایت کارمسعود بٹ ،چودھری اعجاز کامران ،چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزاد رفیق،ندیم مانڈوی والا،راشد خواجہ،معروف ڈائریکٹرکاشف نثار،معروف اداکاروکمپیئرمحمدنور الحسن،التمش بٹ،طارق بٹ،چوہدری کرامت ،شیخ عابد رشید ،فیاض خان،عادل عسکری،ممتاز شبیر،سہیل ملک،چوہدری اسلم ، خرم بٹ،شاہزیب مرزا،حاجی شفیق،آصف اکبر، اچھی خان،جرار رضوی،ڈاکٹر خاقان غازی ،میاں عدنان ارشد ،رابعہ طارق اور دیگر شامل تھے۔

فلم"ویلم ٹوپنجاب" کے ہدایتکار شہزاد رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بین الصوبائی ہم آہنگی پیدا کی ہے۔ یہ ایک صوبہ کی فلم نہیں بلکہ پاکستان کی فلم ہے،میری اس فلم میں دو نئے چہروں عادی خان اور زارا حیات کو متعارف کروایا ہے،اس فلم کے ذریعے ممتاز بیگم کی فلموں میں واپسی ہورہی ہے،فلم میں خوب صورت لوکیشنز ،جاندار ڈائیلاگز اور پنجاب کی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں۔

فلم"ویلکم ٹوپنجاب"کے فلم ساز صفدر ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم 14 اگست کے  پر مسرت موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

"شومین آف لالی ووڈ" معروف ہدایتکار سید نور نے فلم کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے دعا کی کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک کی اس فلم کو کامیابی ملے۔

یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین اور امیر گیلانی کوعیدپرصدمہ، خوشیاں غم میں بدل گئیں

فلم کی سٹار کاسٹ میں اداکار عدنان صدیقی، ساجد حسن، جاوید شیخ، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، اداکارہ بشریٰ انصاری اور ممتاز سمیت دیگرفنکار شامل ہیں۔