وفاقی وزیرداخلہ کا دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Jun 09, 2024 | 18:13:PM
 وفاقی وزیرداخلہ کا دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےدریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

 محسن نقوی نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں جانی نقصان پر دلی رنج ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی