افسوسناک واقعہ۔19 سالہ گھریلو ملازمہ سےزیادتی

Jun 09, 2022 | 12:04:PM
 افسوسناک واقعہ۔19 سالہ گھریلو ملازمہ سےزیادتی
کیپشن: متاثرہ لڑکی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)گھریلو ملازمہ پر ظلم و زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے،کامونکی میں اوباش شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دے کر گھریلو  ملازمہ کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ۔

 تفصیلات کے مطابق کامونکی میں ڈیرہ امیر افضل کی 19 سالہ امن جاوید محلہ بلال پارک کے بلال انصاری کے گھر کام کرتی تھی، ڈیڑھ ماہ قبل بلال نے تشدد کرتے ہوئے اسے زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل کردینے کی دھمکیاں دیں،خوف کی وجہ سے لڑکی نے زبان نہ کھولی تو ملزم بلال بار بار اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ظالم کی زیادتی کا شکار  لڑکی حاملہ ہوگئی تو اس نے اپنی والدہ کو بتایا جس نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا۔

یہ بھی پڑھیں:  تیز ہوائیں۔بارش کاامکان۔محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جارہا ہے اور واقعہ کی  تفتیش بھی کی جارہی ہے،ملزم کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔