یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑی کمی 

Jun 09, 2022 | 01:26:AM
حکومت، یوٹیلیٹی سٹورز، گھی کی قیمت، کمی کردی،
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹورز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر موجود سبسڈائز گھی کی قیمت میں 55روپے کمی کردی ہے،حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی کے بعد ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اب 300روپے کلو میں دستیاب ہوگا۔ 

یوٹیلیٹی ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد 9 جون سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورزمیں موجود گھی پر شہریوں کو 55 روپے فی کلو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر موجود گھی 355 روپے کلو فراہم کیا جارہا تھا جو اب 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری حسین الٰہی کا مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان