اداکارہ انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنے والے کی پروفائل کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا

Jun 09, 2021 | 21:25:PM
اداکارہ انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنے والے کی پروفائل کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنے والے شخص کے بھیجے گئے پیغامات کے سکرین شاٹس کے علاوہ اس کی پروفائل کا سکرین شاٹ  اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکا رہ انو شے اشرف کا کہنا ہے کہ اس کو اس وجہ سے شیئر کیا تاکہ لوگ اس بدطینت کو پہچان سکیں اور سو شل میڈیا استعما ل کر نے والی لڑکیاں اس بد کر دا رسے متنبہ رہیں۔
 یا د رہے کہ اس پوسٹ کے کچھ وقت گزرنے کے بعد انوشے اشرف نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی حوصلہ افزائی کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس لڑکی کو بھی کوئی سوشل میڈیا پر ہراساں کرے، اسے فوری طور پر اس شخص کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

View this post on Instagram

A post shared by josh.social (@josh.social)

ادا کا رہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے۔ اس طریقے سے ہم ان لڑکیوں کو ایسے لوگوں سے بچا سکتی ہیں جو کمزور ہوتی ہیں اور ایسے لوگوں کا آسان شکار بن جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یاسر ڈرپو ک ہیں۔۔ندا خراٹے لیتی ہے۔۔میاں بیوی نے ایک دوسرے کے پو ل کھو ل دئیے