یاسر ڈرپو ک ہیں۔۔ندا خراٹے لیتی ہے۔۔میاں بیوی نے ایک دوسرے کے پو ل کھو ل دئیے

Jun 09, 2021 | 20:21:PM
یاسر ڈرپو ک ہیں۔۔ندا خراٹے لیتی ہے۔۔میاں بیوی نے ایک دوسرے کے پو ل کھو ل دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکا ر یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی حیران رہ جا ئیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق ندا اور یاسر نواز نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں ایک سیگمینٹ کے دوران دونوں کو مختلف چیزوں کے بدلے ایک دوسرے کے راز بتانے تھے۔یاسر نواز نے ندا کے بارے میں ایک راز بتاتے ہوئے کہا کہ ندا رات کو سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے اور انہوں نے ان کے خراٹے ریکارڈ بھی کیے ہیں۔جب کہ ندا نےجھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بھی زیادہ تیز خراٹے نہیں لیتیں۔


یاسر نے مزید کہا کہ ایک بار ندا سو رہی تھی اور میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ٹی وی کی آواز تیز تھی ندا نے مجھے کہا آواز کم کردو میں نے تھوڑی کم کردی۔

بعدمیں اس نے غصےمیں آکر ٹی وی ہی توڑدیا۔ اس کے علاوہ ندا غصے میں ایک بار ان کا لیپ ٹاپ بھی توڑچکی ہیں اور وہ نیند میں ہنستی بھی ہیں۔
ندا نے اپنے شوہر کے راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر بہت تیز کھانا کھاتے ہیں یہاں تک کہ انہیں تیز کھانا کھانے پر اپنے والد سے مار بھی پڑچکی ہے۔ یاسر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ان کی بارعب شخصیت ہے لیکن یاسر اونچائی سے بہت ڈرتے ہیں۔ اور ڈر کے مارے وہ جہاز میں بھی نہیں بیٹھتے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی لیتی ہوں تو محسو س ہوتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔۔ادا کا رہ ایمان علی کا حیرت انگیز انکشاف