غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، نیپرا نے کے الیکٹرک اور تقسیم کارکمپنیوں سے جواب طلب کر لیا

Jun 09, 2021 | 15:27:PM
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، نیپرا نے کے الیکٹرک اور تقسیم کارکمپنیوں سے جواب طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں بجلی کی حالیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نیپرا بھی میدان میں آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے ، نیپرا نے کے الیکٹرک اور دس تقسیم کارکمپنیوں کے سی ای اوز سے جواب طلب کر لیا ہے۔ تمام کمپنیوں کے سربراہان سے11 جون کو نیپرا میں پیش ہو کر جواب دینے کا کہا گیا ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ  
کے الیکٹرک اور ڈسکوز صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں ،کمپنیاں بتائیں لوڈشیڈنگ کی کیا وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھرکی ٹرین حادثہ، ڈی ایس ریلوے نے ذمہ داری قبول کر لی