منہ میں جاتے ہی غائب،نرم، رسیلےاور لاجواب گلاب جامن بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آج ہم آپ کو نرم، رسیلے اور لاجواب گلاب جامن بنانے کی ایسی آزمودہ ترکیب بتا رہے ہیں کہ ہر لقمہ مٹھاس سے بھرپور ہوگا اور گلاب جامن منہ میں رکھتے ہی گھل جائیں گے۔
درکار اجزاء: پاؤڈر کا دودھ ایک کپ، میدہ ایک بڑا چمچہ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، الائچی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ
چینی ڈیڑھ کپ، پانی ۲؍ کپ، تیل ایک چھوٹا چمچہ، سجانے کیلئے پستہ (کٹا ہوا) اور چاندی کا ورق، گھی تلنے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ:( شیرےکیلئے) ایک فرائنگ پین میں ۲؍ کپ پانی اور چینی ڈال کر شیرہ بنانے کیلئے چولہے پر رکھ دیں، پھر کچھ دیر پکنے کے بعد اس میں الائچی پاؤڈر شامل کر دیں۔
گلاب جامن کیلئے: ایک پیالے میں دودھ پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، میدہ، انڈا تھوڑا سا پانی اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس مکسچر کے ایک سائز کے چھوٹے چھوٹے گول بالز (پیٹرے) بنالیں۔
ایک فرائنگ پین میں گھی کو گرم کرلیں، اب اس میں بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔
جب اِن کا رنگ براؤن ہوجائے تو پین سے نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔
مزے دار گلاب جامن تیار ہیں، پستہ اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔