سپین میں نیتن یاہو کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم

Jul 09, 2025 | 01:50:AM
 سپین میں نیتن یاہو کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپین کی نیشنل کورٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف فوجداری تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق یہ تحقیقات عالمی دائرہ اختیار کے تحت جنگی جرائم اورانسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے الزامات پرکی جا رہی ہیں،تحقیقات کا دائرہ صرف نیتن یاہو تک محدود نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر خارجہ اوراعلیٰ فوجی حکام بھی اس میں شامل ہیں، نیشنل کورٹ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے تعاون کی بھی باضابطہ درخواست کی ہے۔

یہ اقدام عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے اسرائیل پرعائد مسلسل دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے، انسانی حقوق تنظیمیں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیتی آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں رکن ڈسٹرکٹ کونسل گرفتار