میرپورخاص: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں رکن ڈسٹرکٹ کونسل گرفتار

Jul 09, 2025 | 01:43:AM
میرپورخاص: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں رکن ڈسٹرکٹ کونسل گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میرپورخاص میں ملازمت دلانے کے بہانے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام  میں  پولیس نے  ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر عمرکوٹ ضلع کونسل کا رکن بھی ہے جب کہ مکیش نامی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،گرفتار ملزم کا موقف ہےکہ اسے ضلع کونسل کا رکن ہونےکی وجہ سے سیاسی انتقام اور بدنام کرنےکی سازش کی گئی ہے۔

ادھر گرفتار ملزم کو  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے 4  روزہ ریمانڈ  پر  پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور:تہکال پلازہ کے کمرے سے خواجہ سرا کی لاش ملی،پولیس